Tuesday, June 9, 2015

Dozakhi Darwaza (Gate of the Hell) Sufi Sunni Hindustan, Na Atanki-Na Akhwan

Gate of The Hell
..........دوزخی دروازہ.......(افسانچہ)
....ایک خودکش بمبارنے ایک مسجدمیں بیس کافروں، کے ساتھ خودکواڑالیا..بہت دنوں تک عالم ارواح میں بھٹکنے کے بعدوہ اپنی منزل پرپہنچا.وہاں موجود کچھ فرشتے اسے ایک بڑے دروازے کے پاس لے آئے.وہ متعجب ہوکر ان سے مخاطب ہوا.
ُُلگتا ہے تمہیں کچھ غلط فہمی ہورہی ہے.ہمارے امیرجماعت حضرت غازی الدین بن مجاہدالدین نے فرمایاتھا کہ میرے اس عمل کےبدلےمجھے جنت حاصل ہوگی جس میں دودھ اورشہدکی نہریں ہوں گی، حوریں ہی حوریں ہوں گی.لیکن یہ تو جنتی دروازہ نہیں لگتا..،،
ُُیہ دوزخی دروازہ ہے.،، ایک فرشتے نے وضاحت کی...ُُاب تم اندر جاؤ..،،
ُُکیا ؟ وہ بے حدمشتعل ہوا..ُُتمہارا مطلب ہے کہ ہمارے حضرت نے غلط بیانی کی تھی.،،
ُُہم نہیں جانتے..،، فرشتے نے بے زاری سے کہا ُُ..
ُُتم انہی سے پوچھ لینا..وہ بھی اندر ہی ہیں..،،ُ
Salim Sarfaraz

No comments:

Post a Comment