کیا یکجہتی کی سبھی راہیں مسدود ہو گئیں؟
عبد المعید ازہری
کچھ لوگ خدا کو مسجد، مندر، گردوارے اور چرچ میں تلاش کرتے ہیں تو کچھ لوگ اسے اپنے من اور کائنات کے ہر ذرے میں اور یا ان ذروں سے محسوس کرتے ہیں۔ مندر و مسجد اور گردوارہ و چرچ کے تقاضے اپنی جگہ اور انسانیت اور اس کے مطالبات اپنی جگہ ہیں کیونکہ انسانی ہمدردی ہر جگہ یکساں ہے۔ انسان، خالق انسان اور کائنات کی فطرت یعنی گنگا جمنی تہذیب کا بھی یہی فلسفہ ہے۔انسانیت اور انسانی تہذیب کی یہ بنیادی فہم و فراست ہمارے ملک کا اٹوٹ حصہ رہا ہے جس کی امیدیں ابھی تک برقرار ہیں۔ گاہے بہ گاہے اس کی عملی مثالیں ملتی رہتی ہیں جو اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ ابھی ملک کا وقار زندہ ہے۔ کیونکہ یہاں کہ انسانی تہذیب ابھی زندہ ہے۔ہزاروں مربع میل میں پھیلی ہوئی ملک کی زمین کے کئی کونوں میں ایسے سیکڑوں سنسکرت اور سناتن دھرم کی تعلیم والے ادارے مل جائیں گے جہاں صرف رام ہی نہیں پڑھتے ہیں بلکہ کئی رحیم بھی پڑھتے ہیں۔ جہاں پڑھنے والے رحیم کو ان کے نماز کے وقت خصوصی رعایتی چھٹی ملتی ہے وہیں رحیم اس اسکول کی روایتوں کا لحاظ کرتے ہیں۔ پڑھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت مل رہی ہے۔سنسکرت کے اشلوک، قومی اور علمی ترانے ان کے علمی اور ملکی رجحان میں اضافہ کرتے ہیں۔وہاں موجود دیگر طلبہ جن میں رام، گرو اور جانسن ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ایک مخلوط تہذیب میں تربیت پا کر ملکی تہذیب پروان چڑھتی ہے۔ اسی طرح سیکڑوں مدرسے ہندوستانی تاریخ سے سینے میں دل کی دھڑکن کی طرح دھڑک رہے ہیں جہاں رام نہ صرف اردو پڑھتے ہیں بلکہ اس کی محبت کی زبان وبیان کا لطف لیتے ہیں۔آج مدارس تکنیکی سہولتوں سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ ان کی تعلیمی سرگرمیاں نہایت ہی موثرہو رہی ہیں ۔ اس لئے علم و اداب کی تلاش کرنے والا کوئی بھی طالب علم بالخصوص ہندوستانی باشندہ خالص اور معیاری علم کے حصول کے لئے کسی بھی طرح کے تعصب و تشدد کے گریز کرتا ہے اور ملک کی مخلوط تہذیب کو فروغ دیتا ہے۔یہ ہمارے ہی ملک کی خاصیت ہے جہاں اس طرح کے مختلف اور متعدد سنگم دیکھنے کو ملتے ہیں۔اسی تعلیم و تربیت کا پروردہ آگے بڑھ کر بین المذاہب رواداری کو فروغ دیتے ہیں۔ منافرت کو ختم کرنے کے لئے آپسی بات چیت کے دروازے کھولنے ہیں۔
Abdul Moid Azhari
(Journalist, Translator, Motivational Speaker/Writer)
+919582859385
Facebook: https://www.facebook.com/Abdulmoid07/
Twitter: https://twitter.com/AbdulMoid07
Instagram: instagram.com/moid_abdul/
@@---Save Water, Tree and Girl Child Save the World---@@

No comments:
Post a Comment