عرب کا بدلتا مزاج
عبدالمعید ازہری
سعودی عرب دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جو خواتین کے حقوق اور مذہبی
تصلب کے تئیں اکثر بحث و مباحثہ کا موضوع رہتا ہے۔ کبھی عرب ممالک میں
عورتوں کے لئے مکمل پردے کا نظام تو کبھی حکومتی عہدوں پر ان کی تقرری عرب
کے بدلے مزاج کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے۔ سعودی عرب پر جب اس بات کا شکنجہ
کسا جانے لگا کہ وہ عورتوں کا استحصال کرتا ہے۔ انہیں مکمل آزادی نہیں
دیتا۔ خواتین کو گھر میں قید رکھنے کی روایت کو ترجیح دیتا ہے۔ تو عرب نے
اپنی خواتین کو بین الاقوامی کھیلوں کا حصہ بناکر دنیا کو بتایا کہ مغرب کا
الزام جھوٹا ہے۔ ہماری خواتین بھی آزاد ہیں۔ حال ہی میں سعودی حکومت نے
خواتین کو گاڑی چلانے کی جازت کے ساتھ اسٹیڈیم میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھیل
سے لطف اندوز ہونے کا تحفہ دیاہے۔ یہی نہیں بلکہ سعودی وزارتی حکومت کے
ذریعے یوگ کو کھیل کا درجہ دیا گیا۔ جس کا صحرا وہاں کی پہلی خاتون یوگ
معلمہ ناعوف المراوی کی بے لوث جد و جہد اور غیر معمولی کوششوں کو دیا جا
رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی سعود عرب کی سب سے بڑی مسلم مذہبی تنظیم کے سینیر
مولانا نے کہا ہمارے ملک کی خواتین کو عوامی جگہوں پر عبایا پہننے کی ضرورت
نہیں ہے۔اس کی اطلاع اسلام سے منسوب قوانین کی وضاحت کرنے والے کاونسل آف
سینیر اسکالر کے سینیر مسلم اسکالر شیخ عبد اللہ المطاف نے ایک ٹی وی
انٹرویو میں دی۔انہوں نے کہا کہ پاکیزگی اور اخلاقیات کو کپڑے کے دپٹوں میں
لپیٹ کر نہیں رکھا جا سکتا۔
سعودی عرب نے اپنے اوپر مذہبی تصلب کے الزام کو خارج کرتے ہوئے عرب میں پہلے ہندو مندر کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم کیا۔فروری 2018 میں عرب نے ہمارے وزیر اعظم کے ابو دھابی کے دورے میں شہزادہ شیخ محمد بن زائد النحیان کی مہمان نوازی میں عرب امیرات کی طرف سے دی گئی زمین پر سوامی ناراین ہندو مندر کی بنیاد رکھ کر دنیا کو اپنے بدلتے مزاج کا ایک بڑا پیغام دیا۔
Abdul Moid Azhari (Amethi) Contact: 9582859385, Email: abdulmoid07@gmail.com

Facebook: https://www.facebook.com/Abdulmoid07/
Twitter: https://twitter.com/AbdulMoid07
Instagram: instagram.com/moid_abdul/

بدلتے وقت کی صحیح عکاسی کی گئی ہے اور سعودی میں حکمرانوں کی بدلتی پالیسی سے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کی ہے
ReplyDelete